26 فروری 2017 - 19:48
ایرانی صدر کا آئندہ صدارتی انتخابات میں شرکت کرنے کا فیصلہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر 'حسن روحانی' نے رواں سال مئی کو منعقد ہونے والے 12ویں صدارتی انتخابات میں شرکت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر 'حسن روحانی' نے رواں سال مئی کو منعقد ہونے والے 12ویں صدارتی انتخابات میں شرکت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے.

یہ بات صدر مملکت کے مشیر برائے پارلیمانی امور حسین علی امیری نے اتوار کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ صدر حسن روحانی گزشتہ ہفتوں میں اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لیں.

صدارتی مشیر نے بتایا کہ ایرانی صدر نے کابینہ کے متعدد اجلاس میں اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ انتخاباتی عمل میں قومی خزانے کو کسی کے خلاف استعمال نہ کیا جائے.

اسلامی جمہوریہ ایران میں 12ویں صدارتی انتخابات 19 مئی 2017 کو ملک بھر کے شہروں اور دیہی علاقوں میں منعقد کئے جائیں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲